Thursday, March 15, 2012

کوئی توپ چیز نہیں ۔۔۔

بلاگ شروع کرنے کا مقصد ہرگز یہ نہیں کہ میری اُردو بہت اچھی ہے اور موٹے موٹے الفاظ میری سمجھ میں آتے ہیں یا میں کوئی بہت بڑی توپ ہوں ( چھوٹی توپ ضرور ہوں )۔

اُردو فورمز پر کسی زمانے میں بہت فعال رہا ہوں۔(بہت فعال سے مُراد ”بہت فعال” ہی ہے )

دن رات نام (یوزر نیم) یہ سوچ کر ہرگز نہیں رکھا گیا تھا کہ دن رات صرف نیٹ کی ہی زینت بن کے بیٹھا رہوں، بلکہ اِس کے پیچھے مقصد کوئی بھی نہیں تھا۔ ہماری ایک کزن صبح شام کے نام سے کسی زمانے میں لکھا کرتی تھیں اُن کی دیکھا دیکھی اور ملتا جلتا نام ”دن رات” ہی ذہن میں آیا اور رکھ لیا۔ یہ اور بات کہ پھر میرا آنا نیٹ پر ایسا ہوا کہ ”دن رات” یہیں فورمز پر گزر جاتے۔

آپ سوچتے ہوں گے کہ کوئی کام وام نہیں تھا اِسے تو یہ بھی بتاتا چلوں کہ زمانہِ طالب علمی تھا اور پڑھائی سے انٹر کے بعد کوئی خاص محبت بھی نہیں تھی۔ خیر ۔۔۔۔ مجھے اِس بات کا طعنہ بھی فورمز پہ کافی ممبران مارتے تھے کہ یہ تو یہیں بیٹھا رہتا ہے، جاسوس ہے، سب پر نظر رکھتا ہے، اپنی پوسٹس بڑھانے کے چکروں میں رہتا ہے اور ناجانے کیا کیا۔ حیرت کی بات یہ کہ لوگ اِس بات پہ بھی حسد محسوس کرتے تھے کہ یہ پوسٹ زیادہ کرتا ہے۔

ایک فورم چھوڑا دوسرا فورم، دوسرا فورم چھوڑا تو تیسرا اور سلسلہ ایسے ہی چلتا رہا۔ کچھ نئے شاعر جن کے اپنے فورم تھے وہ دعوت دیتے رہے اور میں شامل ہوتا رہا۔ اور پھر یہ سلسلہ کافی عرصہ تک بند رہا۔ مصروفیات بہت بڑھ گئیں اور اُردو لکھنے اور پڑھنے سےدلچسپی ختم ہونا شروع ہوگئی۔

میں نے اوپر ذکر کیا کہ میری اُردو نا تو اچھی ہے اور نا موٹے اور بھاری بھرکم الفاظ میری سمجھ میں آتے ہیں اور شاید ہی کبھی آئیں گے۔ بلاگز پر اکثر لکھاری بہت سُلجھی اور ہائی فائی اُردو لکھتے، پڑھتے اور سمجھتے ہیں۔

اِس بلاگ پر بہت سادہ اور آسان اُردو میں میری طرف سے لکھا جائے گا اور کبھی کبھار گفتگو کے درمیان ایسے الفاظ بھی شامل ہوں گے جو میں روزمرہ کی زندگی میں استعمال کرتا ہوں ( گالی گلوچ مطلب ہرگز نہیں، اُس سے میرا دور دور تک کوئی لنک نہیں)۔

قارئین سے التماس ہے کہ اگر کوئی مخلص مشورہ ہو تو ضرور دیں (ورنہ اپنے مشورے اپنے پاس ہی رکھیں :) )۔

10 comments:

Imran Iqbal said...

بلاگستان کے گھن چکر میں خوش آمدید۔۔۔

دن رات said...

شکریہ عمران اقبال

دانش said...

اپنی اچھی اردو سے رجوع فرما کر لفظ ’’تانا‘‘ درست فرما لیں کہ اسے طعنہ لکھا جاتا ہے۔

bajo. said...

ہیلو / سلام
کیسے ہو ؟ آج ایسے ہی یہاں آئی دیکھنے پڑنے کہ کیا چل رہا ہے بلاگنگ تو آپ نظر آگئے ۔ بہت خوشی ہوئی چلو بھئی اب خیر خبر کے لئے فیس بک پے نہیں جانا پڑنا یہاں سے ہی دیکھ پڑھ کر پتا چلتا رہے گا .. سناؤ جاب کیسی چل رہی ہے ؟ اور پاکستان میں سب خیر خیریت سے ہیں ؟

عدنان مسعود said...

بلاگستان میں خوش آمدید۔

دن رات said...

بہت شکریہ عدنان

دن رات said...

دانش بڑی مہربانی آپ کی۔ آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

دن رات said...

و علیکم اسلام۔ الحمداللہ خیریت ہے۔ چلیں اسی بہانے آپ سے رابطہ تو ہوا، میں بھی سوچ ہی رہا تھا کہ باجو کدھر گئیں۔ گھر پہ اب سب خیریت ہے۔ والد کی طعبیت سخت خراب رہی اب بہتر ہیں۔ باقی سب ٹھیک ٹھاک۔ الحمداللہ۔

انکل ٹام said...

ویلکم ویلکم سر جی ۔۔۔

دن رات said...

شکریہ ۔۔۔

Post a Comment

Powered by Blogger.

آمدو رفت

کچھ میرے بارے میں

بلاگ کا کھوجی