Tuesday, March 13, 2012

ملباری

ملباری قوم پتا نہیں کیا کھاتی ہے جو ہر چیز میں کاروبار اور پیسہ ڈھونڈ لیتی ہے۔

چند مثلیں پیش کروں۔

کل ایک ملباری ہوٹل میں کھانا کھانے گیا۔ ہمیشہ کی طرح ویٹر نے وہی ایک مینو سامنے رکھا اور شروع ہوگیا۔” چکن چُکا، مٹن چُکا، مکن کری، مٹن کری، بیف فرائی، انڈہ فرائی، انڈہ بھُرجی، بریانی، سبزی دال”۔ اور میں نے ہمیشہ کی طرح کہا ”وہی”۔

”چپاتی کھائےگا کہ پروٹھا؟”۔ اور میں نے کہا ”پروٹھا”۔

چند لمحوں واپس آیا تو بولا ” باروچی نہیں ہے۔ باہر گیا ہے۔ کچھ اور مانگتا”۔ میں نے اور تو کچھ کھانا نہیں تھا۔ ایک چیز تو وہاں اچھی ملتی تھی وہ ہی نہیں تھی۔ تو میں نے کہا ” چلو چکن چُکا لے آؤ”۔

وہ ابھی جانے والا تھا تو میرے کولیگ نے کہا ”میں نے تو وہی کھانا ہے جو پہلے آرڈر کیا تھا۔ جب باروچی آئے گا تو آ جائیں گے”۔ میں نے بھی حامی بھری۔ ملباری کو یہ محسوس ہوا کہ گاہک نکلنے والے ہیں(حالانکہ ایسا ارادہ نہیں تھا) اور واپس نہیں آئیں گے اور پیسے کہیں اور نکل جائیں گے۔ فورا بولا ” بیٹھو میں بنا کر لاتا ہے”۔

ہم اُس کو جاتے دیکھ رہے تھے اور ہنس بھی رہے تھے کہ ملباری نے جانے نہیں دیا۔ پانچ سات منٹ بعد آیا اور وہی آرڈر جو پہلے دیا تھا لے کر آیا۔(حالانکہ باورچی موجود نہیں تھا)۔ سیانہ کہیں کا۔ خیر ہم نے کھانا شروع کیا۔ جب سے یہاں آیا ہوں ہمیشہ یہ تجسس رہا ہے کہ یہ ملباری آپس میں کیا باتیں کرتے ہیں اور میں اپنے ایک ملباری کولیگ سے تھوڑے بہت ملباری الفاظ سیکھ بھی رہا ہوں۔ خیر کھانا ختم ہوا میں نے حساب لگایا کہ کتنے پیسے بنے ہوں گے۔

” اُن، رنڈ، مُون، ناڑ، انج، آڑ، ییڑ ۔۔۔۔ ” میں بڑبڑا رہا ہوں اور ویٹر کہیں سُن رہا تھا تو ہنسنا شروع ہوگیا۔ کہ میری زبان بولنے کی کوشش کر رہا ہے۔ میں نے شروع میں بتایا نا کہ ملباری پیسے نہیں جانے دیتے کہیں اور اگر کہیں سے سمجھتے ہیں کہ کمائی کی جا سکتی ہے تو ضرور کرتے ہیں۔

ویٹر بولا: ” تم دونوں کو ملباری سکھائے گا ہم”۔

میں نے کہا یہ تو اچھی بات ہے۔ بولا :” میرے کو تم دس دینار دینا مانگتا میں تم کو اچھے سے سیکھائے گا”۔

او تیری خیر۔

ہم ایک دوسرے کا منہ دیکھنا شروع، اور ہنس ہنس کے بُرا حال۔ کر دی اس نے پھر ٹپیکل ملباریوں والی بات۔ میں نے کہا بھائی تو پیسے لے کہ سیکھائے گا، ہم سیکھے گا ہی نہیں۔ ویسے سیکھانی ہے تو بول۔ نہیں مانا۔ اور دانت نکال کے کہنے لگا۔ ” کیا صاب دس دینار ہی تو ہے”۔

ہم نے کاؤنٹر ہر پیسے دیئے اور باہر نکل آئے اور اُس کی بات کرتے رہے کافی دیر کے ملباری پیسہ نہ جانے دیتے ہیں اور کمانے کے اِن کے پاس بہت طریقے ہیں۔ اور آخر میں بتاتا چلوں۔

ہم نے ”انڈہ بھرجی” کا آرڈر دیا تھا۔

4 comments:

Ali Hasaan said...

ہا ہا ہا بہت عمدہ۔ امارات رہنے والے تو ملباریوں سے خاص آشنائی رکھتے ہیں :)

dinraat said...

امارات کیا پورے گلف میں رہنے والے خاص آشنائی رکھتے ہوں گے۔ یہ قوم اتنی کیرلہ میں نہیں پائی جاتی جتنی گلف اور دُنیا کے باقی حصوں میں پائی جاتی ہے۔
ویسے میں بحرین میں ہوں۔

انکل ٹام said...

واہ کیا بات ہے ملباریوں کی یہ تو پارسیوں کے چھوٹے بھائ لگتے ہیں ۔

دن رات said...

ہاہاہاہا ۔۔۔

Post a Comment

Powered by Blogger.

آمدو رفت

کچھ میرے بارے میں

بلاگ کا کھوجی