میرے ایک بھائی نے بلاگ پر یہ تبصرہ کیا ہے کہ میں بہت زیادہ پوسٹس کرتا ہوں اور اُن کا خیال ہے کہ کاپی پیسٹ کا اچھا استعمال کرتا ہوں۔ :)
اُن کا کامنٹ تو میں نے منظور نہیں کیا، البتہ اُن کو جواب ضرور دینا چاہوں گا۔
تو میرے بھائی پہلے تو آپ کو یہ مسئلہ نہیں ہونا چاہئے کہ میں کتنی پوسٹ کرتا ہوں۔ ایک پوسٹ کروں، دس کروں یا سو۔ آپ کو اگر اچھا نہیں لگ رہا تو آپ میرے بلاگ کو نظرانداز کر دیا کریں۔ اور دو دن چھٹی ہوتی ہے دفتر سے اِس لیے کل اور پرسوں میں نے کوئی پوسٹنگ نہیں کی۔
دوسری بات رہی کاپی پیسٹ والی تو جناب آپ مجھے یہ بتائیں کہ کون نہیں کرتا کاپی پیسٹ؟؟ آپ نہیں کرتے ؟؟ باقی سب نہیں کرتے ؟؟ اور اگر میں کاپی پیسٹ کرتا بھی ہوں تو اُس کا حوالہ بھی دیتا ہوں۔ افسانے، غزلیں، لطائف یہ سب میں کسی نہ کسی فورم پہ خود لکھ کر پوسٹ کر چکا ہوں، تو بجائے دوبارہ محنت کرنے کے کیوں نہ وہیں سے کاپی پیسٹ کروں؟؟ :) ۔۔ ٹھیک ہے نا۔
اب اگر آپ یہ کہیں کہ ” میرا یہ کہنے کا مقصد نہیں تھا” تو جناب مقصد آپ کا جو بھی رہا ہو، میرے دل کو آپ کی بات پسند نہیں آئی۔ آپ کو اگر اتنی ہی پرابلم ہے میرے بلاگ یا میرے پوسٹ کرنے سے، تو ہوتی رہے۔ ہم چھاپا مارنے سے باز نہیں آئیں گے۔ :)
میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں، اچھے اور بامقصد مشوروں پر غور کیا جائے گا۔
اللہ آپ، مجھے اور سب کو اچھا صحت عطا فرمائے۔ آمین
6 comments:
بہتر ہوتا اگر آپ چھاپا مارنے والے دوسرے بلاگرز کا نام بھی لکھ دیتے۔۔۔ جن کے بارے میں آپ کو لگتا ہے کہ وہ چھاپا مارتے ہیں۔۔۔
سمجھدار کے لیے اشارہ کافی ہے۔
بھائی جی وہ بلاگر ہی نہیں جس کے بلاگ پر تنقید نہ ہو اور وہ بحث مباحثہ نہ کرے۔ اسی لیے ہم اپنے آپ کو بلاگر ہی نہیں سمجھتے۔ بہرحال آپکو مبارک ہو آج سے آپ بھی اردو بلاگروں کی فہرست میں آ گئے
اپنے ایک گزشتہ عنوان میں تحریر کر چکا ہوں کہ واقعی میں کوئی تو چیز نہیں۔
hum bhi to wahi karte hai.... koshish to rahti hai khe apne bheje me se kuch nikal kar likh den . . . magar..... bhut mushkil . . .
aur haan jo pasan aataa hai... blog per chada dete hain... ho sakta hai ..... kisi aur ko nafa de....
bass ye kahunga khe................lage raho hai...
shukriya
لگے رہیں گے انشاءاللہ ۔۔
Post a Comment